بھارتی اداکارہ لباس سے متعلق سوال پر برہم، مہیش بابو سے یہ سوال کرسکتے ہو؟ اداکارہ
جنوبی بھارت کی تیلگو سینما سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزنٹر منچو لکشمی پرسنا ایک رپورٹر پر اس وقت برہم ہوگئیں جب اس نے ان سے 47 سال کی عمر میں انکے لباس کے انداز پر سوال کیا، انھوں نے رپورٹر سے پوچھا کہ کیا وہ یہ سوال اداکار مہیش بابو سے کرسکتے ہیں؟