خواتین کےتحفظ کیلئے ریاست کو اقدامات کرناہونگے‘ یاسمین لہڑی

July 28, 2021

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی سلمہ قریشی حمیدہ فدا،صوبیہ بلوچ، ریشما بلوچ فضا بی بی شائستہ نواب اور بی ایس او پجار کی ڈاکٹر ثمرین بلوچ نے ضلع کچھی بولان کی خواتین فورم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج میں مجموعی طورپر خواتین کیلئے ذہنی پسماندگی موجود ہے جو درندگی اور حیوانیت کا رخ اختیار کرتے ہوئے خواتین پر قہر بن کر نازل ہوتاہے ملک بھر میںچند دنوں کے دوران مختلف شہروں میں خواتین کوجنسی درندگی کانشانہ بنایاگیا یہ وہ واقعات ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں روزانہ درجنوں خواتین ایسے دردناک عمل سے گزررہی ہیں خواتین کو جائز مقام اورتحفظ دینے کیلئے ریاست کو عملی اقدامات کرناہونگے نیشنل پارٹی خواتین کی نہ صرف برابری بلکہ باوقار مقام اور حقوق کی علمبردار جماعت ہے جس کیلئے جدوجہد جاری ہے یاسمین لہڑی نے کہاکہ ہر ضلع میں خواتین فورم کانفرنس کا مقصد خواتین کو سیاسی شعوری تربیت کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف آواز بلکہ شعوری عمل کا حصہ بنیں خواتین کے سیاسی وسماجی متحرک ہوئے بغیرذہنی پسماندگی کاخاتمہ ممکن نہیں ۔