شارٹ کٹ مہنگا پڑگیا، نوجوان پانی میں چھپے گڑھے میں جاگرا

July 28, 2021

وقت کی کمی یا عجلت انسان کو اکثر شارٹ کٹ لینے پر مجبور کردیتی ہے اور ایسا ہی ایک شاٹ کٹ اس شخص کو مہنگا پڑگیا۔

کیچڑ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پانی کو پار کرنے کے لیے اس شخص نے اس میں سے ہی گزرنے کا فیصلہ کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی چپلیں اتاریں اور پانی پر پیر رکھنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کا پاؤں پانی کے نیچے کسی زمین پر نہیں بلکہ اس میں چھپے گڑھے میں چلا گیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھنے پر وہ اس میں گرپڑا۔

ایک لمحے کے لیے گندے پانی میں اندر جانے کے بعد ممکنہ طور پر تیراکی جاننے والا یہ شخص واپس سطح پر آگیا۔

اس کی ویڈیو بنانے والے اس کے ساتھ بھی اس کے ساتھ پیش آئے اس حادثے پر ہنستے رہے۔