مہینہ میں ایک اتوار قونصلیٹ جنرل پاکستان میلان کھلا رہے گا، جوہر سلیم

July 29, 2021

روم(شہباز بھٹی) پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کے پیش نظر سفیر پاکستان اٹلی جوہر سلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ مہینے میں ایک اتوار کو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلان کو کھلا رکھا جائے گا ، تاکہ اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر اور دیگر سروسز مہیا کی جا سکیں ۔اس سلسلے میں میلان قونصلیٹ مورخہ 8اگست 2021بروز اتوار کو صبح 9:00سے دن 14:00بجے تک قونصلر و دیگر سروسز بشمول پاسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا ۔قونصل جنرل میلان ڈاکٹر منظور احمد چوہدری قونصلیٹ میں موجود ہوں گے اور وہ پاکستانی کمیونٹی کے خواہش مند خواتین و حضرات کے مسائل کھلی کچہری میں بالمشافہ سنیں گے اور موقع پر ہی مناسب احکامات بھی دیں گے ۔علاوہ ازیں دور دراز علاقوں میں رہنے والے پاکستانی بھائی بہن قونصل جنرل سے اُسی دن 12:30سے 14:30 بجے تک فون اور واٹس ایپ نمبر 39.347.7206353 پر کال کرکے بھی اپنے مسائل بتا سکتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلان اپنے ہم وطنوں کے لیے مستقبل میں بھی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔