آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی فتح پر ہیلی فیکس میں جشن

July 29, 2021

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی شاندار فتح پر ہیلی فیکس میں جشن کا سماں ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم، کشمیر فائونڈیشن جیبٹ اسٹریٹ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ماموں اور سابق کونسلر چوہدری محمد صغیر ،چیئرمین کشمیر آرٹ سوساسٹی رب نواز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتھک محنت اور کوششوں سے پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں شاندار فتح حاصل ہوئی ، وہ ہی کشمیر کو آزادی دلا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک بار پھر وزیراعظم بن کر آزادکشمیر کی تعمیرو ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلر چوہدری محمد صغیر اور الحاج رب نواز اختر نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود بہت جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حاجی چوہدری سعد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ماضی میں جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔