مبینہ قبضہ مافیا کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کیخلاف مظا ہرہ

July 29, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر ) سربند کے رہائشی ایڈوکیٹ ابراہیم خان نے مبینہ قبضہ مافیا کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تھانہ پشتخرہ میں میرے خلاف درج کی گئی جھوٹ ایف ٓائی آر ختم کی جائے اور مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے انصاف سمیت تحفظ فراہم کیا جائے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ایڈوکیٹ ابراہیم خان نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے انہوں نے کہاکہ میں نے 2007میں 82مرلہ پلاٹ خریدا تھا جسکے تیس مرلہ پر سرکاری ٹیوب ویل بنایا گیا ہے ۔