کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بگڑ گئی

July 29, 2021

کورونا وائرس کا شکار سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کا 2 بار معائنہ کیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ رات اسکین کیلئے اسپتال بھی لے جایا گیا، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی۔

عدالتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مسز سرینا عیسیٰ کا بھی معائنہ کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔

عدالتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سے بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی جس پر انہیں اسکین کیا گیا، جبکہ مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی گئی۔