• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں ،اور 12روز کے لئے قرنطینہ اختیار کرلیا۔

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سید شیر افگن کے دستخطوں سے جاری کی گئی پریس ریلز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) میں کروائے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹوں کے مطابق وہ دونوں کورونا وائرس کی نئی قسم SARS Cov2 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پریس ریلیز کے ہمراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاج معالجہ کی تفصیلات پر مبنی جوڈیشل انکلیو میڈیکل سنٹر (پولی کلینک)کے انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹرخرم شہزاد اکرم کے دستخطوں سے جاری نسخہ(Prescription) بھی میڈیا کو جاری کیاگیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سےکورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر دونوں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے،ڈاکٹر نے انہیں کم از کم 12روز کے لئے قرنطینہ اختیار کرنے کا مشورہ دیاہے ۔

تازہ ترین