جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔
یاد رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔