جرمنی: 39 ملین ڈالر انعامی رقم جیتنے والی خاتون ٹکٹ پرس میں لیے ہفتوں گھومتی رہی

July 29, 2021

جرمنی میں ایک خاتون اس بات سے بے خبر رہی کہ اس کے پرس میں موجود لاٹری ٹکٹ پر 33 ملین یورو (39 ملین امریکی ڈالر) کا انعام لگ چکا ہے اور وہ یہ ٹکٹ لے کر ہفتوں یونہی گھومتی رہی۔

جرمن لاٹری آفیشل لوٹو بائرن نے اس حوالے سے بدھ کو بتایا کہ 45 سالہ خاتون گزشتہ ماہ (جون 2021) میں ڈرا ہونے والی اس خطیر انعامی رقم کی واحد ونر تھیں۔

انھوں نے اس خاتون سے ہونے والی گفتگو کے متعلق بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ 33 ملین یورو جیسی بھاری انعامی رقم کا ٹکٹ اپنے پرس میں لیے کئی ہفتوں تک بے فکری سے گھومتی رہیں۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ یہ رقم اس کی بیٹی، شوہر اور اس کے لیے کافی ہے، اور اب وہ اس رقم کو صحت مند زنگی گزارنے اور ماحول کی بہتری کے لیے خرچ کرے گی۔