حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے، سنی رابطہ کونسل

July 30, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) داماد نبی،خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت 18ذی الحج پر سرکاری سطح پر عام تعطیل نہ کرنے کیخلاف سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی سے مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔جلوس سے سنی رابطہ کونسل کےرہنماوں مولانا یعقوب طارق،مفتی نعیم،حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن،ملک رفیق، تاجر رہنما راجہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی نے 44 لاکھ مربع میل پر اسلامی پرچم لہرایا، حضرت عثمان غنی ؓ وہ واحد صحابی رسول ہیں جنہیں حضرت محمد ﷺ نے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے نکاح میں دیں اسی لئے آپؓ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مالی طور پر اسلام پر بہت بڑے احسانات کئے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منا کر سیرت عثمان غنی ؓکو اجاگر کرے ۔