• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں، کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات پر گہری تشویش ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محمد اخلاق لنچنگ کیس میں مجرموں کو بچانے کی کوششیں کی گئیں، ان واقعات نے بھارت میں مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ بڑھا دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید