سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔
عدالت آمد پر وکلاء نے یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کیا۔
اس حوالے سے وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔
وکلاء کی ہڑتال کے باعث رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔