دنیا: کورونا وائرس سے اموات 42 لاکھ 17 ہزار 762 ہو گئیں

July 30, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 362 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 17 ہزار 762 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 46 لاکھ 48 ہزار 973 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 87 ہزار 209 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 86 لاکھ 14 ہزار 627 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 28 ہزار 492 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 272 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 23 ہزار 244 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 54 ہزار 626 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار 369 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 57 ہزار 771 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 42 ہزار 66 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 764 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 60 لاکھ 79 ہزار 239 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 58 لاکھ 1 ہزار 561 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 51 ہزار 184 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 56 لاکھ 82 ہزار 630 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 5 ہزار 113 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 49 لاکھ 5 ہزار 925 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 20 ہزار 126 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 47 لاکھ 66 ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 81 ہزار 442 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 44 لاکھ 22 ہزار 291 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 212 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 397 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر پونے 8 فی صد سے زائد ہو گئی۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 537 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 86 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 489 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 723 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 49 ہزار 634 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔