ترکی میں آتشزدگی، ’حلیمہ سلطان‘ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

July 30, 2021

ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

جہاں دیگر افراد کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہیں اسرا بیلگیچ (حلیمہ سلطان) نے بھی اس پر غم کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حلیمہ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے تحریر کیا کہ وہ اس واقعے کے بعد ناقابلِ بیان اداسی میں ہیں۔

ترک زبان میں جاری کیے گئے بیان میں حلیمہ سلطان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی حادثے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔