برصغیر کے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کو دنیا چھوڑے41 برس بیت گئے

July 31, 2021

ممبئی (آئی این پی) برصغیر کے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کو دنیا چھوڑے 41برس بیت گئے ۔محمد رفیع 24دسمبر 1924ء کو کوٹلہ سلطان سنگھ امرتسر میں پیدا ہونے والے محمد رفیع سات بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹے تھے۔ بچپن میں ہی گلوکاری کا شوق رکھنے والے محمد رفیع نے پہلی بار 1941ء میں لاہور میں پنجابی فلم ’’گل بلوچ‘‘ کیلئے گانا گایا۔محمد رفیع کو بریک تھرو 1947ء میں ہدایت کار شوکت حسین رضوی کی فلم ’’جگنو‘‘ سے ملا ،جس کے بعد ان کی مقبولیت کے نہ تھمنے والے سفر کا آغاز ہوا۔ چالیس سال سے زائد عرصے تک آواز کا جادو جگانے والے محمد رفیع نے 30ہزار کے قریب فلمی اور غیرفلمی نغمے ریکارڈ کروائے۔ 1972ء میں رفیع نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہونے کے بعد فلموں میں بھجن گانا چھوڑ دیے جس سے ان کے ہندو ساتھی ناراض ہو گئے۔ محمد رفیع31جولائی 1980کو دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔