اسکار لیٹ جوہانسن کا فلم ’بلیک وڈو‘ کو آن لائن پیش کرنے پر ڈزنی کیخلاف مقدمہ

July 31, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن نے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی نئی فلم ’بلیک وڈو‘ کو اس وقت آن لائن اسٹریمنگ کے لیے پیش کر دیا گیا جس وقت وہ تھیٹر میں زیر نمائش تھی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نے ڈزنی پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے جس سے انہیں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں فائل کیے گئے مقدمے کے مطابق اسکارلیٹ جوہانسن کو مارول کی فلم ’بلیک وڈو‘ کی باکس آفس کمائی کا کچھ حصہ ملنا تھا۔اس فلم کو گذشتہ سال بڑے پردے کے لیے ریلیز کیا جانا تھا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس میں کئی بار تاخیر کی گئی۔ یہ فلم رواں مہینے سینماؤں میں اور ڈزنی کی آن لائن اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر بیک وقت ریلیز ہوئی۔باکس آفس کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹریمنگ کے لیے آن لائن سروس پر دستیاب ہونے کی وجہ سے اس فلم کو سینماؤں میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی عموماً مارول کی فلموں کو ملتی ہے۔تین ہفتوں میں اس فلم نے مقامی سینماؤں میں صرف 15 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔اسکارلیٹ جوہانسن کے وکیل جان برلنسکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ ڈزنی بلیک وڈو جیسی فلمیں براہ راست ڈزنی پلس پر ریلیز کر رہا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد اور کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ یہ کرنے کے لیے وہ (ڈزنی) کورونا وائرس کو بہانہ بنا رہا ہے۔