• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی دورِ حکومت میں دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا، 15 دنوں میں 800 افراد لاپتہ

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی جرائد نے مودی کی ناقص سیکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق  مودی دورِ حکومت میں بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا، رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں نئی دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ مودی کی غفلت کے باعث تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے نئی دہلی سے لاپتہ ہوتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں روزانہ 16 بچوں سمیت 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوتے ہیں۔

بھارتی جریدے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017ء سے 2023ء کے درمیان نئی دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین، 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی جریدیے کے مطابق لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب نہیں کرائی جا سکی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید