• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں 5 لاکھ تک افراد گیمنگ ایڈکشن کا شکار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلیا میں 5 لاکھ تک افراد گیمنگ ایڈکشن کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اضطراب اور ADHD میں مبتلا افراد اس لت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ حقیقی دنیا کے برعکس اُنہیں آن لائن دنیا میں کنٹرول، خود اعتمادی اور وابستگی کا احساس ملتا ہے۔

آسٹریلیا کے پہلے سرکاری اسپتال میں قائم ویڈیو گیم ایڈکشن کلینک میں ایسے افراد کا علاج کیا جاتا ہے جن کے لیے حقیقی اور ورچوئل دنیا میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 سال پہلے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں قائم ہونے والے اس کلینک میں اب تک تقریباً 300 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے جن میں اکثریت کی عمر 15 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح کچھ لوگ منشیات یا الکحل کے عادی ہو جاتے ہیں اسی طرح بعض افراد گیمنگ یا سوشل میڈیا کے عادی بن جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس لیے معاشرے کی ذمے داری ہے کہ اس رجحان کی بروقت روک تھام کی جائے۔

نفسیاتی ماہرین اور بچوں کے معالجین متاثرہ افراد کو معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے گروپ تھراپی کا استعمال کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید