قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانئ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
خط میں بانئ پی ٹی آئی کے کیس میں فوری نوٹس اور عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے اب تک بانئ پی ٹی آئی کا علاج شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو فوری اسپتال منتقل کر کے ماہر ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کرانے کی استدعا کی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کمیٹی نے بانئ پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دینے کی استدعا کی ہے۔