سی ڈی اے نےوفاقی دارالحکومت میں نالوں کی صفائی کا کام تیز کر دیا

July 31, 2021

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں نالوں کی صفائی کا کام تیز کر دیاتاکہ مون سون میں ہونے والی بارشوں کے خطرات کے پیش نظر نکاسی آب میں رکاوٹ نہ بنے جس سے شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جمعہ کے روز ممبر انجینئر(ای) نے متعلقہ افسران کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع نالوں کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر عملے کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رکھا جائے اور عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے بھی احکامات متعلقہ شعبوں کو جاری کیے ۔