• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر نے اپنے خلاف مقدمات خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسد قیصر : فائل فوٹو
اسد قیصر : فائل فوٹو 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو درخواست میں فریق بنایا گیا، اسلام آباد کے 7 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز بھی درخواست کے فریقین میں شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الزامات دہرا کر ایک ہی نوعیت کی ایف آئی آرز درج کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، تمام مقدمات کو یکجا اور ایک نمائندہ ایف آئی آر میں تبدیل کرکے شفاف انکوائری کروائی جائے۔

اسد قیصر نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے ہراسانی اور گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید