• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتنی احسان فراموشی کبھی سامنے نہیں آئے گی جتنی ضمیر فروشی افغانستان نے کی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنوں پولیس چوکی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، اتنی احسان فراموشی انسانی تاریخ میں کبھی سامنے نہیں آئے گی جتنی ضمیر فروشی افغانستان نے کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اس دہشت گردی کے نتیجے میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،  ہم اس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح معرکہ حق میں بھارت کے ساتھ ہوا اسی طرح افغانستان کے ساتھ ہو گا، بھارت اور افغانستان کی سرپرستی میں سرحد پار سے دہشت گرد آرہے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں یہ پراکسی وار افغانستان کے ذریعے لڑی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نے کل وزیر اعلیٰ کے پی کے سے بات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا، یہ کسی ایک صوبے کی جنگ نہیں بلکہ سارے پاکستان کی جنگ ہے، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔

قومی خبریں سے مزید