رانا ثناء اللّٰہ پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

July 31, 2021


لاہور کی انسدادِمنشیات کی خصوصی عدالت میں 15 کلو منشیات برآمد ہونے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر آج فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

اس سے قبل 15 کلو منشیات برآمد ہونے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو لاہور کی انسدادِمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

رانا ثناء اللّٰہ سمیت 3 ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

رانا ثناء اللّٰہ کے شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کے باعث آج عدالت میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 11 ستمبر کو طلب کر لیا۔