• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، رانا ثناء کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کردی، جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو دلائل دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست میں نیب نے جواب داخل نہیں کروایا جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جاری وارنٹ گرفتاری میں نیب نے جواب جمع کروادیا ہے۔

تازہ ترین