جو مسئلہ ہے مجھ سے بات کریں، اہل خانہ کو نہیں گھسیٹیں، فرحان اختر ٹرولز پر برہم

July 31, 2021

فرحان اختر سوشل میڈیا پر اپنے اہل خانہ پر جملے کسنے والے انٹرنیٹ ٹرولز پر برس پڑے اور کہا کہ جو بھی مسئلہ ہے مجھ سے بات کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے انٹرنیٹ پر ہی ان کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے والے ٹرولز پر برہمی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو مجھ سے مسئلہ ہے تو وہ اُنھیں میرے اہلِ خانہ کو معاملے میں گھسیٹنے کے بجائے یہ مسئلہ مجھے بتانا چاہیے۔

واضح رہے کہ فرحان اختر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولز کے ساتھ الجھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جس کی مثال ڈرائیو ان ویکسینیشن سینٹر پر ان کی آمد پر ہونے والی ٹرولنگ کا جواب تھا۔

تاہم حال ہی میں ان کے اہلِ خانہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر فرحان اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کے بھی گھر والوں کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشانہ بنایا جائے اور وہ خوش رہے۔

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مجھے سے کوئی اچھا یا برا مسئلہ ہے تو وہ مجھ پر ہی ختم ہونا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ وہ مجھ سے نکل کے آگے میرے گھر والوں پر جائے، میں یہاں آپ سے بات کرنے کے لیے موجود ہوں۔