روس نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس افغان طالبان حکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد بھی قبول کر لیں۔
اس حوالے سے روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔