زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، پی ٹی آئی کی منافقت کی سیاست جاری ہے، بلاول بھٹو

July 31, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی وجہ سے ہم بھارت جیسی صورتحال کا شکار ہوگئے تو ذمہ دار کون ہوگا؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہزندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں مگر پی ٹی آئی منافقت کی سیاست جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہلاہور میں تو لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تھا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی تمام اقدامات کی مخالفت کر رہی ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر خدانخواستہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہم بھارت کی طرح کی صورت حال کا شکار ہوجائیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟