کرکٹ پر بھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان

August 01, 2021

اسلام آبا،راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پربھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑےناموں کیساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ یہ پہلاموقع نہیں کہ مودی حکومت نےکرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پرکشمیر لیگ میں حصہ نہ لینےکا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں، فائدہ ہی ہوگا۔فوادچوہدری نےکہاکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں، ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت کاغیرملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ بھارتی حکمران کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہیں۔