11ہزار 744پوائنٹ آف سیل ٹرمینل ایف بی آر رپورٹنگ سسٹم سے منسلک

August 01, 2021

اسلام آباد( حنیف خالد ) ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ٹیکس سال 2020کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 35لاکھ30 ہزار ہو چکی ہےجو کہ ٹیکس سال 2019 میں20لاکھ 72ہزار تھی۔ اس طرح ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 30فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 51ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 33ارب روپے تھا۔ اس طرح ٹیکس ادائیگی میں54 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11744 پوائینٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے رپورٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔