خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 58 کروڑ سے زائد کا سپلیمنڑی ریفرنس تیار

August 01, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) قومی احتساب بیورو نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف ایک ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کا سپلیمنٹری ریفرنس تیار کرلیا ہے، چار نئے نام بھی ریفرنس میں شامل کئے گئے ہیں، احتساب عدالت سکھر نے کاغذات مکمل کرکے سپلیمنٹری ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا، قومی احتساب بیورو نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے خلاف مزید ایک ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 504 روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیا سپلیمنٹری ریفرنس تیار کرلیا ہے جس میں چار ملزمان برکت اللہ، محمد عامر، نظام الدین اور شاہد، شاہ کے نام شامل کیے گئے ہیں نیب نے ریفرنس تیاری کے بعد احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا تاہم عدالت نے ریفرنس کے کاغذات نامکمل ہونے کی بنا پر ریفرنس واپس کردیا ہے۔