پنجاب بار کونسل کی وکلا کو ہیلتھ کارڈز ودیگر سہولتیں دینے کی سفارش

August 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کے وکلا کو ہیلتھ کارڈز جاری کرنے، موٹرویز پر ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے اور اسلحہ کے لائسنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کر دی، اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری مراسلوں کے مطابق پنجاب بار کو صوبہ بھر سے مختلف وکلا کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں، جس میں وکلا کو ہیلتھ کارڈز جاری کرنے، اسلحہ لائسنس کے اجرا، ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور فروختگی کی سیل ڈیڈز بذریعہ وکلا کرنے کی قرار داد پیش کی گئی تھی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بار کونسل نے متعلقہ حکام کو چٹھی لکھ دی ہے۔