کیسکو ترجمان کی کلی ملاخیل آباد نواں کلی میں غیر قانونی کنکشنز کی تردید

August 03, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے زرائع ابلاغ میں کلی ملاخیل آباد نواں کلی کوئٹہ میں غیر قانونی کنکشنز کے حوالے سے شائع شدہ خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ میں کمپنی غیر قانونی کنکشن نہیں لگاتا بلکہ کنکشن لگانے کا ایک طریقہ ہے جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جاتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی صارف خود ساختہ کنکشن لگاتا ہے تو وہ غیر قانونی کنکشن کے زمرے میں آتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہر ٹرانسفارمر سے تمام صارفین کو بجلی مہیا کی جاتی ہے جس میں کوئی خاص یا عام کا تصور نہیں اور کیسکو کا عملہ ہر وقت غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کرتا ہے ۔