ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل کے انسٹا پر چرچے

August 03, 2021

بھارتی سینئر اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی ہو بہو ہمشکل لڑکی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام کے صارفین میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یہ ایپلیکیشن دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مقابلے میں آسان بھی ہے۔

انسٹا گرام پر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کے ہمشکل سے متعلق خبریں بنتی رہتی ہیں جبکہ اس بار انسٹا گرام پر ایشوریا رائے کی ہمشکل کے چرچے ہو رہے ہیں جو کہ ہو بہو ایشوریا جیسی ہی دکھتی ہیں۔


انسٹا گرام پر 23.9 ہزار فالوورز رکھنے والی آشیتا راتھوڑ نامی لڑکی کے چرچے ہیں جسے انٹرنیٹ صارفن کی جانب سے ہو بہو ایشوریا رائے کی ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے۔


آشیتا راتھوڑ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہر آنے والا کمنٹ اُنہیں ایشوریا رائے کی کاربن کاپی قرار دے رہا ہے۔


آشیتا راتھوڑ کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر زیادہ تر ویڈیو بھی ایشوریا رائے کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز پر بنائی گئی ہیں۔