بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی سپرمین کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ہینری کیول کے ساتھ تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
سارہ علی خان نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے 5 روزہ ہارس ریسنگ فیسٹیول رائل اسکوٹ میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات برطانوی اداکار ہینری کیول سے ہوئی۔
اب سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سارہ علی خان سفید رنگ کا اسٹائلش سوٹ پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ہینری کیول بھی کلاسک کوٹ سوٹ پہنے دلکش نظر آ رہے ہیں۔
ان دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ نظر آنا مداحوں کے لیے انتہائی غیر متوقع ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی جانب سے وائرل ہونے والی تصاویر پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔