• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی ڈول بزرگ خاتون کی زندگی بن گئی

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

جنوبی کوریا میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا ایک بزرگ خاتون کی زندگی بن گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہنے والی 78 سالہ بینگ چون جا اپنے خاندان کے کسی فرد یا دوستوں کے ساتھ نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایک گڑیا کے ساتھ وقت گزار کر زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گڑیا صرف ایک کھلونا نہیں ہے بلکہ یہ بات چیت کر سکتی ہے، گانے سنا سکتی ہے، دوا لینے اور کھانا کھانے کے اوقات بھی یاد دلا سکتی ہے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ اپنی پیار بھری گفتگو کے ذریعے جذباتی سکون بھی دے سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے آلات تیزی سے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ اکیلے رہنے والے بزرگوں یا اپنے خاندان کے افراد سے محدود رابطہ رکھنے والوں کی مدد کی جا سکے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی میں مشکل تجربات سے گزرنے والے لوگ بعض اوقات انسانی رشتوں سے زیادہ ڈیجیٹل آلات کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ڈیجیٹل آلات تنہائی کو کم کرنے اور جذباتی مدد فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، لیکن پھر بھی وہ انسان کی جگہ نہیں لے سکتے۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مؤثر طریقہ کار یہ ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کو صرف ایک سپلیمنٹ کی طرح استعمال کیا جائے، اسے خاندان، دوستوں اور دیگر کمیونٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید