برمنگھم فونکس نے 100 ٹورنامنٹ کے آخری گیم میں ناٹنگھم کے ٹرینٹ راکٹس کو شکست دیدی

August 04, 2021

برمنگھم(عمران منور) برمنگھم فونکس نے اتوار کو اجبسٹن میں 100 ٹورنامنٹ کے آخری گیم میں ناٹنگھم کے ٹرینٹ راکٹس کو شکست سے دوچار کرکے ڈربی مقابلہ جیت لیا،برمنگھم ویسٹ مڈ لینڈز ریجن کا سب سے بڑا شہر اورناٹنگھم ایسٹ مڈلینڈزریجن کا سب سے بڑاشہر ہے اس لئے فونک اور ٹرینٹ راکٹس کے درمیان اس مقابلے کو مڈلینڈز کے درمیان مقابلہ قرار دیاجارہاتھا۔ کھیل دیکھنے کیلئے اجبسٹن اسٹیڈیم میں 17 ہزار سے زیادہ تماشائی موجود تھے جو لندن سے باہر کسی بھی ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد تھی ۔راکٹس نے مقرہ 100گیندوںپر فونکس کو 145 رنز کا ہدف دیاتھا جو کہ جیت کیلئے دوسرا بڑا ہدف تھا ،فونکس کی کامیابی ان کی 2 نوجوان کھلاڑیوں فن ایلن اور ول سمیڈ کی اوپننگ کی مضبوط پارٹنر شپ کی مرہون منت تھی۔اسکپر معین علی اور لیم لیونگ اسٹون نے بھی مڈل آرڈر پر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا،فونکس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راکٹس نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان100 گیندوں پر 144 رنز بنائے ،راکٹس کی جانب سے ڈیوڈ ملن نے سست روی سے نصف سنچری اسکور کی انھوں نے 41 گیندوں پر 51 رنز بنائے جن 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔دوسری جانب الیکس ہیلس اور سمیت پٹیل نے تیزی سے رنز بنائے ، راکٹس کے اوپننگ بیٹس مین ڈی ایکری کو ایڈم ملن کی گیند پر عمران طاہر نے صفر پر پولین کی راہ دکھائی ،ان کے بعد ہیلز بیٹنگ کیلئے انھوں نے 22گیندوں پر 38 رنز ہیلز نے5 چوکے اور ایک چھکا لگایا جس کے بعد انھوں نے کیپٹن معین علی کی گیند پر ایک اونچا شاٹ لگایا اورول سمیڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،ڈیوڈ ملن اور سمیت پٹیل کے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ رہی جس کے بعد سمیت پٹیل نے19گیندوں پر 2چوکوں اور2چھکوںکی مدد سے 31 رنز بنائے ۔ راکٹ کےاسکیپر لیوس گریگوری بنجامن کی بالنگ پر 3 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے اس کے بعد ڈیوڈ ملن معین علی کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے ،ملن نے اپنی اننگ میں 4 چوکے اور 2چھکے لگائے۔راشد خان 5گیندوں پر صرف ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے،ٹرینٹ راکٹس اننگ کی آخری 5 گیندوں پر تیزی سے رنز بناکر اسکور 144 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔فونکس کی جانب سے ایڈم ملن سب سےکامیاب بولر ثابت ہوئے انھوں نے20 گیندوں پر13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔معین علی، ٹام ہیلم اور بینی ہوول نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی ، فتح حاصل کرنے کیلئے 145 رنز کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے برمنگھم فونکس کے اوپنر ول اسمیڈ اورفن ایلن نے وقت ضائع کئے بغیر25گیندوں پر 60 رنز بنائے،ول اسمیڈ نے 13 گیندوںپر 3 چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے ،ول اسمیڈ کے آئوٹ ہونے پر معین علی نے فن ایلن کا ساتھ دیا اور فونک کے رن بنانے کی رفتار سست نہیں ہونے دی، انھوں نے دوسری وکٹ کی شراکت داری میں44 رنز بنائے معین علی نے بعض شاندار شاٹس کھیلے ،معین علی کے آئوٹ ہونے تک فونکس 100 رن کی حد عبور کرچکی تھی۔ معین علی نے 17 گیندوں پر26 رنز بنائے وہ راکٹس کے راشد خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے،فن ایلن نے 23 گیندوں پر43رنز بنائےاس وقت تک فونکس 50گیندوں پر2 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بناچکی تھی۔ معین کے آئوٹ ہونے کے بعد ہی فن ایلن بھی اپنی وکٹ گنوا دئے۔لیم لیونگ اسٹون نے صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے اس طرح فونکس نے 26 گیند باقی رہتے ہوئے 145 رنز کاہدف حاصل کرلیا ۔یہ فونکس کی اپنے آبائی علاقے میں دوسری فتح تھی فونکس نے اجبسٹن ہی میں لندن اسپرٹ کے خلاف گیم کا اوپننگ میچ جیتاتھا لیکن اس کے بعد مانچسٹر اورجنلز اور سدرن بریوز سے شکست کھا گئے تھے۔ فونکس اب 4 اگست کو اوول انونسیبل کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔