دو منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں چرس برآمد

August 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان محمد عامر اور محمد بلال سے بالترتیب 2500 گرام اور 500 گرام چرس برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔