پی ایم اے ڈی ملازمین کو دفتر میں کورونا ویکسی نیشن کی گئی

August 05, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی) کے ملازمین کو گزشتہ روز کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا،مرد ملازمین کیلئے سی ایم اے کمپلکس میں جبکہ خواتین ملازمین کو ایم اے جی آفس کے لان میں کورونا ویکسی نیشن کی گئی ،خواتین کی ویکسی نیشن کیلئے خواتین کا عملہ بھی موجود تھا،دونوں مقامات پر ویکسی نیشن کروانے والوں کا رش دیکھنے میں آیا۔