ڈاکٹر فیصل سلطان نے شہزاد رائے کی پریشانی دور کردی

August 26, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی پریشانی دور کردی۔

شہزاد رائے نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں فیصل سلطان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاملہ یا دودھ پلانے والی ماؤں کو ویکسین کی اجازت حکومت نے دے رکھی ہے تاہم ویکسین سینٹرز پر انہیں ویکسین نہیں لگائی جارہی بلکہ ڈاکٹر کا نسخہ مانگا جارہا ہے۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے واضح بیان بہت سے لوگوں کی مشکل حل کردے گا۔

شہزاد رائے کے ٹوئٹ کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’اس معاملے پر قومی اور بین الاقوامی رہنمائی بہت واضح ہے، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے کوویڈ ویکسین لازم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوائیں، اپنی اور اپنے بچے کی حفاظت کریں۔‘

فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر ویکسی نیشن مراکز تک بھی پہنچیں گے تاکہ کوئی ہچکچاہٹ باقی نہ رہے۔