• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار شہزاد رائے وزیراعظم عمران خان کے طالبعلم زیادتی کیس میں خود سنجیدگی سے دلچسپی لینے پر شکرگزار دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر عزیز الرحمن کی سلاخوں کے پیچھے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کا ذاتی طور پر اس کیس میں دلچسپی لینے پر ان کا شکرگزار ہوں۔‘

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ جب کبھی میں نے وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا  تو انہوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

شہزاد رائے کے مطابق عمران خان جلد ہی ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

تازہ ترین