ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے متاثر کن اقدام سے گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا دل جیت لیا۔
شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’ابھی پتہ چلا کہ اس 8 سال کے چھوٹے بچے کی ہڈیوں کا میرو ٹرانسپلانٹ کروانے کیلئے مرتضیٰ وہاب نے مالی مدد کی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بچے کے والدین علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔‘
گلوکار نے لکھا ہے کہ ’میں یہ صرف اس لیے بتارہا ہوں کہ دوسروں کو بھی ایسے نیک کام کرنے کی تحریک ملے۔‘
جواب میں مرتضیٰ وہاب نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’مدد کر کے میں ہمیشہ اچھا محسوس کرتا ہوں۔‘