اے ایس پی کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والا طالبعلم گرفتار

September 06, 2021

ٹنڈو باگو (نامہ نگار) ٹنڈو باگو رہائشی نویں جماعت کا طالب علم محمد احمد عرف یاسر میمن نے مبینہ طور پر اے ایس پی سٹی حیدرآباد مس علینہ راجپر کے نام جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر پولیس میں بھرتی کے لئے آن لائن بروشر بھی شائع کیا اور سندہ پولیس کے ماتحت جعلی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کرائم انویسٹی گیشن برانچ میں شامل ہونے کے لئے عوام سے کہا گیا کہ وہ فورس میں شامل ہونے کے لئے درخواستیں دیں اس مقصد کے لئے ملزم نے مختلف دستاویزات اور واٹس ایپ اکائونٹس گروپ بھی بنایا تاکہ عوام کو درخواستیں دینے پر آمادہ کیا جاسکے اس سلسلے میں عوام سے کہا گیا وہ مبینہ جعلی انویسٹی گیشن برانچ کے لئے تین سال خفیہ طور پر کام کریں گے اس سلسلے میں ایف آئی اے کو ملنے والی شکایت پر تحقیقات کے بعد ایڈیشنل ڈئریکٹر سائیبر کرائم ونگ عمران ریاض کے حکم پر ایف آئی اے سائیبر کرائم رپورٹنگ سینٹر حیدرآباد کے انچارج اسسٹنٹ ڈئریکٹر قاضی جہاں زیب کی نگرانی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ٹنڈو باگو میں چھاپہ مارکر ملزم محمد احمد عرف یاسر میمن جو نویں جماعت کا طالب علم ہے گرفتار کرلیا ملزم کے موبائل فون سے اے ایس پی علینہ راجپر کا جعلی فیس بک اکائونٹس ،واٹس ایپ اکائونٹ جس کے ذریعے جعلی تحقیقاتی برانچ کا گروپ چلایا جارہاتھا جعلی دستاویزات،جعلی ٹیسٹ کے نتائج اور دیگر متعلقہ شواہد برآمد کر کے ملزم کے خلاف سائیبر ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کر کی گئی ہے ملزم ایف آئی اے سائیبر ونگ حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔