خواجہ آصف ٹوئٹر پر چھاگئے

September 13, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کےٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کو 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد خواجہ آصف پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

خواجہ آصف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور اپنی پارٹی کی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے سال 2013 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔

خواجہ آصف نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد خواجہ آصف کے فالوورز کی تعداد سے کافی کم ہے۔

اس کے علاوہ خواجہ آصف جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیادہ متحرک رہتے ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔