مریم نواز کے ٹوئٹر کی پروفائل پکچر تبدیل

September 13, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

مریم نواز نےکنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

اُنہوں نے اس بار اپنی پروفائل پکچر میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے۔

مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر میں میاں محمد نواز شریف سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

اُنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہملک بھر کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 218 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر رہا۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ (ن) کے 58، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ دیگر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے۔