سبزیوں پھلوں کے ریٹس، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلو

September 15, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 65 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور آلو درجہ دوئم کا 60 روپے میں آلو شوگرفری اول 42، آلو شوگر فری دوئم 39 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور پیاز درجہ اول 60 روپے، پیاز درجہ دوئم 52 روپے اور پیاز درجہ سوئم 45 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ٹماٹر درجہ اول 50، ٹماٹر درجہ دوم 45 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 40 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور لہسن دیسی 150 اور لہسن چائنہ 245 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ادرک چائنہ 385 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور کھیرا دیسی 73 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن 37 روپے، پھول گوبھی 83 روپے، شملہ مرچ 130، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 52 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیموں دیسی 135 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 80، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انگور 155، انگور بدانہ 105، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 47 اور کیلا سوئم 35 روپے فی درجن میں دستیاب ہے اور انار قندھاری 155 اور انار دیسی 185 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور آم چونسہ سفید 150، آم دیسی 58، امرود 70، ناشپاتی 125 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔کھجور ایرانی 260 اور کھجور اصیل 155 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور انگور گولہ 155، آڑو اول 230 جبکہ آڑو دوئم 100 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔