کابل کے شہریوں نے اخراجات پورے کرنے کےلیے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا

September 15, 2021

افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مالی مشکلات سے دوچار کابل کے شہریوں نے اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا ہے۔

افغانستان میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں نے اپنے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات اور پریشانی کے سبب ہم مجبور ہوگئے ہیں ہمارے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں۔