مریم نواز کی اپنے مخصوص ’گلاس‘ کیساتھ نئی تصویریں وائرل

September 16, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے مخصوص ’خصوصی گلاس‘ کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں اُنکا ایک مخصوص گلاس اکثر اوقات ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ گلاس متعدد بار سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بھی آ چکا ہے۔

اب مریم نواز کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اُن کے ہاتھ میںیہ گلاس دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔

چند صارفین کا کمنٹ باکس میںکہنا ہے کہ یہ ضرور مریم نواز کا ’لَکی‘ گلاس ہے جسے وہ اتنی زیادہ توجہ اور اہمیت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے ہاتھ میں یہ گلاس سب سے پہلے پی ڈی ایم کے ایک جلسے کے دوران دیکھا گیا تھا۔