سالگرہ کا کیک نہیں کھلایا، مریم نواز کا کارکن سے شکوہ

September 16, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی کارکن سے سالگرہ کا کیک نہ کھلانے کا شکوہ کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر محمد عقیل نامی ایک صارف نے مریم نواز کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مریم نواز کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر مریم نواز نے انہیں بہت سی دعائیں بھی دیں۔

محمد عقیل کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے لیگی کارکن عقیل سے شکوہ کیا کہ انہوں نے سالگرہ کا کیک تو کھلایا ہی نہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مبارک ہو بیٹا لیکن مجھے کیک تو کھلایا ہی نہیں ۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ورکرز نہیں میری فیملی ہیں آپ لوگ۔