کینیڈا کا پکرنگ دنیا کا طویل ترین پیڈسٹیرین برج قرار

September 16, 2021

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے ایک ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا 820 فٹ طویل برج کو دنیا کا طویل ترین اینکلوژڈ پیڈسٹیرین برج کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دی پکرنگ پیڈسٹیرین برج جو کہ میٹرولنکس نامی کمپنی نے اونٹاریو کے ہائی وے 401 پر تعمیر کیا ہے، اس برج کے طویل ترین ہونے کے سلسلے میں گینیز نے اسکی سرکاری طور پر پیمائش کے بعد تصدیق کرتے ہوئے اسے دنیا کا طویل تریناینکلوژڈ پیڈسٹیرین برج قرار دیا ہے۔

برج کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی ترجمان اینی میری ایکنز نے کہا کہ یہ برج ستمبر 2018 میں مکمل ہوا تھا اور ٹرانزٹ ایجنسی نے اس کی طوالت کے حوالے سے گینیز سے عالمی ریکارڈ کے لیے 2020 میں رابطہ کیا تھا۔ اور اب ایک برس بعد اس کی منظوری مل گئی ہے۔

یہ برج پکرنگ گو ٹرین اسٹیشن کو پکرنگ ٹائون سینٹر سے ملاتا ہے اور یہ ہائی وے کے 14 لین، چھ ریلویز ٹریکس اور ایک شہری سڑک کے اوپر پھیلا ہوا ہے۔